قطرینہ کیف کے والد کون ہیں، وہ کیا کرتے ہیں اور کہاں رہتے ہیں اس بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔

یہ بات واقعی حیران کن ہے کہ قطرینہ کیف کی اپنے والد کیساتھ  موجودہ عرصے میں کوئی تصویر موجود نہیں ہے، حالانکہ ان کی اپنی بہنوں کے ہمراہ اکثر تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان کا اپنی فیملی کیساتھ نہایت محبت کا سلوک ہے، وہ اکثر چھٹیاں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ گزارتی ہیں۔

ہانگ کانگ میں جنم لینے والی قطرینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا رہا ہے۔ قطرینہ نے اپنے کریئر کا آغاز گرچہ  بوم  جیسی فلاپ فلم سے کیا تھا لیکن جلد ہی  ہیلو لندن ،  ویلکم  اور  سنگھ از کنگ  جیسے فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کر لی۔

فلم  دھوم -3،  ایک تھا ٹائیگر  اور  جب تک ہے جان  جیسی فلموں نے انھیں بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں لا کر کھڑا کیا۔ قطرینہ کا اصل نام قطرینہ ترکیوٹ ہے، ان کی والدہ سوزین ایک چیرٹی ورکر اور قانون کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور وہ ایک بزنس مین ہیں۔

واضح رہے کہ قطرینہ کا بچپن نارمل نہیں تھا اور ان کی فیملی لائف ڈسٹرب تھی، قطرینہ سمیت ان کی تمام بہنوں کی پرورش ان کی والدہ نے کی، کیونکہ قطرینہ کے والدین کے درمیان ان کے بچپن میں ہی علحیدگی ہو گئی تھی جس کے بعد اداکارہ کے والد نیویارک شفٹ ہو گئے تھے۔

قطرینہ کا اپنے والد سے رابطہ کافی عرصے سے منقطع ہے، ایک انٹریو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی کسی چیز میں والد حصے دار نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے دوستوں کو اپنے والد کیساتھ دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ کاش میرے پاس صرف یہ ہوتا… لیکن شکایت کی بجائے میں اپنے موجودہ حال پر مطمئن ہوں!