پاکستان تحریک انصاف کے رہنماہمایوں اخترنے کہا ہے کہ اگر میں فیصل واوڈا کی جگہ ہوتا تو ہرگز ایسی زبان استعمال نہیں کرتا، درحقیقت میں سمجھتا ہوں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے قومی مفاد کو سیاست زدہ نہیں ہونے دیا۔

جیو کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کے بیان کو پسند نہیں کریں گے اور سخت ایکشن لیں گے۔

خیال رہے کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پر لیٹ کر اور چوم کر ووٹ کو عزت دینے کا الزام لگا دیا تھا۔

پروگرام کے دوران فیصل واوڈا نے ’بوٹ‘ سامنے رکھ کر کہا تھا کہ ن لیگ نے لیٹ اور چوم کر بوٹ کو عزت دی ہے۔

جنگ نیوز