ہمارے علم کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام سے ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہے جس میں اُن سے فرض نماز کے بعد رفع الیدین کرنا ثابت ہوتا ہو؛ چنانچہ ہمیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا عمل بدعت ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : (جس نے ایسا عمل کیا جس کے بارے میں ہمارا حکم نہیں تھا ، تو وہ رد ہے) اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی صحیح مسلم میں (3243) نمبر حدیث کے تحت ذکر کیا ہے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (جس شخص نے ہمارے دین میں ایسا کام ایجاد کیا، جو اس میں نہیں تھا، تو وہ رد ہے) اس حدیث کی صحت پر سب محدثین کا اتفاق ہے۔

فتوی سعودی عرب
Fitwa Source

پوری تفصیل فرض نماز کے بعد دعا بارے فقہ حنفی میں جانیے مفتی طارق مسعود سے نیچھے ویڈیو میں