سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں انہیں ملک میں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر میں جانے کی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ شہری و مقیم غیر ملکی مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہ کری،ایسا کرنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔