عمران خان کی چھٹی ,نیاوزیر اعظم کون ہوگا ؟منظور وسان کی نئی پیشگوئی

 

کراچی:پیپلز پارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم لایا جائے، سال 2020عمران خان اور اس کی حکومت کےلئے کڑوا ثابت ہو گا،جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود استعفیٰ دے دیں گے۔

2019اور 2020میں عمران خان سے دانستہ غلط کام کروائے جائیں گے ، پیپلز پارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم لایا جائے، سال 2020عمران خان اور اس کی حکومت کےلئے کڑوا ثابت ہو گا،جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود استعفیٰ دے دیں گے۔

2019اور 2020میں عمران خان سے دانستہ غلط کام کروائے جائیں گے ، عمران خان سے سیاستدانوں کو بدنام کروا کر ان کی چھٹی کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد عمران خان سے ختم ہو چکا ہے، اپنی پارٹی کی طرف سے عمران خان کو الجھن کا شکار کیا جا رہا ہے۔