وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ کوالالمپور سمٹ میں وزیر خارجہ بھی شریک نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کوالا لمپور سمٹ سے متعلق سے گفتگو کی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہاتیر محمد سے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو شرکت سے متعلق اپنی مجبوریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجبوری کے باعث نہیں آسکتا کچھ اہم مصروفیات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور سمٹ میں وزیراعظم کے علاوہ وزیر خارجہ بھی شریک نہیں ہوں گے، ترکی اور ملائیشیا پاکستان سے عین وقت پر پیچھے ہٹنے کے باعث ناراض ہیں،۔

یاد رہے کہ دسمبر کے اوائل میں پاکستان نے کوالالمپور سمٹ کے اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔

Ary news