لاہور (ڈیلی قوم ) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو پڑھنے کا بالکل شوق نہیں تھا اور ریحام خان ہمارے خاندان میں سب سے کم تعلیم یافتہ ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان ہمارے خاندانمیں کم تعلیم یافتہ تھیں، جب پروگرام کے میزبان نے ریحام خان کی ڈگری سے متعلق سوال پوچھا تو ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ میرے سامنے تو وہ بالکل نہیں پڑھتی تھیں اور ریحام خان نے نہ ہی میرے سامنے کوئی ڈگری لی اس کے علاوہ ریحام خان کو پڑھنے کا شوق بھی نہیں تھا.

ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ میرا خاندان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور ہمارے خاندان میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہے جو معمولی سا پڑھا ہوا ہو بلکہ تمام لوگ بہت پڑھے لکھے ہیں اور میرے خاندان میں انجینئرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں.

انہوں نے بتایا کہ ریحام خان ہمارے خاندان میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں.

ریحام خان کے سابق شوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے میرے بارے میں یہ بھی کہا کہ میں نے ان کو پڑھنے سے روکا اور وہ چھپ چھپ کر پڑھتی تھیں انہوں نے کہا کہ میں اسے کیوں روکتا اگر ایسا ہی کرنا ہوتا تو کسی ان پڑھ سے شادی نہ کر لیتا. ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دوسری بیوی بہت پڑھی لکھی ہے اور میں نے اسے مکمل آزادی دی ہوئی ہے اور ہر موقع پر اس کی مدد کی ہے.