تحریک طالبان افغانستان نے ایجنڈے میں اختلافات کے باعث قطر کی میزبانی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔

طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود قیادت نے قطرمیں امریکی نمائندوں سے ملاقات نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں افغان حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ قطر میں بدھ کے روز سے طالبان اور امریکی حکام کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ طالبان کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب طالبان نے افغان حکومت کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کے لیے علاقائی دبائو مسترد کردیا ہے۔

اس سے پہلے مذاکرات کا اعلان ہوا تھا

دوسری جانب
افغانستان میں امریکی سفیر کی طالبان کے ساتھ مزاکرات منسوخی کی تردید