افغانستان میں طالبان نے کابل حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کو دوٹوک انداز میں ٹھکرا دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ’’ہم تمام فریقوں کو واضح طور پر آگاہ کر چکے ہیں کہ ہم افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘‘

انھوں نے کہا ہم آئندہ برس جنوری میں سعودی عرب میں امریکی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور اپنے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے جنہیں ابوظہبی میں بلا نتیجہ ختم کردیا گیا تھا۔

العربیہ