لندن(24 نیوز)برطانیہ نے بھارت کے ہنگاموں سے متاثر ہ علاقوں میں جانے سے اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہےر

امریکا اور کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی بھارت کے ہنگاموں سے متاثر ہ علاقوں میں جانے سے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ برطانیہ نے  اپنے شہریوں کو سفری ہدایت (ٹریول ایڈوائزری) جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔اس کے علاوہ اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے احتجاج زدہ علاقوں کے سفر میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔