معروف صحافی طلعت حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو این آر او کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کل افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شریف خاندان کو این آر او کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ شریف خاندان کو کی گئی پیش کش میں کہا گیا ہے کہ وہ دس سال کے لیے جلا وطنی اختیار کر لیں

اور ان دس سالوں میں وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی سیاست میں حصہ لیں گے، اگر شریف خاندان یہ پیشکش قبول کر لیتا ہے تو اس کے خلاف جاری تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اس پیشکش کے حوالے سے کہناہے کہ ابھی اس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلاوطنی اختیار نہیں کی جائے گی۔