پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزلاہورقلندرزکے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹیم مالک رانا عاطف کو حیران کن پیشکش کا انکشاف ہوا ہے ۔لاہورقلندزکے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے ایک ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل 3میں ابتدائی شکستوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس آئے اور معصومیت سے کہاکہ ” آپ نے جو رقم مجھے پی ایس ایل3میں لاہورقلندرزکیلئے کھیلنے کیلئے دی ہے، وہ میں واپس کرنا چاہتاہوں“۔رانا عاطف کے مطابق انہوں نے رقم واپس کرنے کی وجہ پوچھی تو شاہین شاہ آفریدی نے جواب دیا کہ ” چونکہ میں پرفارم نہیں کرپایا تو اس رقم کا حقدار بھی نہیں ہوں“۔