کچھ سال پہلے شاہد آفریدی نے غصے میں آکر ٹی وی کیوں توڑا جب انکی بیوی اور بچے ٹی وی دیکھ رہے؟ شاہد آفریدی نے ایسا انکشاف کردیا جس سے شاہد آفریدی کی ملک سے محبت اور بھارت سے نفرت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اے آروائی پر ندا یاسر کے شو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ گھر میں اپنی اہلیہ کو بھارتی ڈرامے دیکھنے سے منع کرتے تھے خصوصا بچوں کو اس حوالے سے سخت ہدایات تھیں کہ ٹی وی پر انڈین ڈرامہ یا فلم نہ چلے۔

ایک دن وہ اپنے کمرے سے نکلے تو انہوں نے ٹی وی پر معروف بھارتی چینل کا ڈرامہ چلتا دیکھا، صرف یہی نہیں ان کی ننھی بیٹی نا سمجھی میں ڈرامے میں دکھائے جانیوالے سین کے مطابق پلیٹ پکڑے آرتھی اتارنے کی نقل بھی کر رہی تھی، یہ منظر دیکھ کر شاہد آفریدی غصے میں آگئے اور انہوں نے بیٹی کو تو ڈانٹ نہ پلائی بلکہ ٹی وی کو ہی جہنم واصل کردیا

شاہد آفریدی کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں