ساہیوال ، مارے گئے افراد نے حساس ایجنسی کے اہلکار کے قتل میں مدد کی تھی، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بھی بچے ہوتے ہیں ، سی ٹی ڈی نے ان دہشت گردوں کیخلاف کارر وا ئی کی جن کا کئی دن سے تعاقب کیا جارہا تھا ۔فیاض الحسن چو ہا ن نے واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی پولیس نہیں ، سی ٹی ڈی تخریب کاروں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے اور جب بھی وہ کارروائی کرتی ہے تو مقامی پولیس کواس وجہ سے اعتماد میں نہیں لیتی کہ چیزیں لیک آئوٹ نہ ہو جائے ۔ان کاکہناتھا کہ سی ٹی ڈی ان کا مطالعہ یہ تھا کہ کچھ دن پہلے ایک دہشتگرد فیصل آباد سے پکڑا گیا تھاجو کراچی میں ایجنسی کے ایک اہلکار کے قتل میں ملوث تھا ، اس کی تحقیقات کے دوران ان لوگوں سے متعلق انکشاف ہوا کہ یہ لوگ داعش سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے حساس ایجنسی کے اہلکار کے قتل میں مدد کی تھی اور سی ٹی ڈی والے ان کا کئی دن سے تعاقب کر رہے تھے ۔

جنگ نیوز