سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان نے شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں شکست کا جائزہ لینے کے لیے نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بلا یا اور دونوں رہنماﺅں کی پنجاب ہاوس میں ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر نواز شریف نے ووٹ نہ دینے کے حوالے سے جے یو آئی ف کے سینیٹرز پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تو مولانا فضل الرحمان نے بھی صفائیاں پیش کرنا شروع کردیں ۔اس دوران بات نہ بنی تو جے یو آئی ف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری کو طلب کر لیا گیا ۔عبد الغفوری حیدری جب پنجاب ہاوس پہنچے تو وہاں موجو د صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ یہاں خود آئے ہیں یا بلا یا گیا ہے جس پرانہوں نے کہا کہ مجھے یہاں بلا یا گیا ہے ۔ملاقات میں عبد الغفور حیدری نے بھی وضاحت پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ سینیٹ میں حکمران جماعت کو ہی ووٹ دیا ۔