نجی ٹی وی چینل 24 نیوز اور معروف صحافی سلیم صافی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے بیان کو غلط انداز سے پیش کرنے کی کوشش۔۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے بھانڈا پھوڑدیا

نجی چینل 24 نیوز نے اس خبر کو غلط انداز سے پیش کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا۔۔ انسان کی موت کیسے ہوتی ہے؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گتھی سلجھادی

نجی چینل نے وزیراعلیٰ محمود خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ جب انسان کی جان نکل جاتی ہے تو وہ زندہ نہیں رہتا

سلیم صافی بھی یہ فیک نیوز خبر شئیر کرنے میں پیچھے نہ رہے اور نامکمل کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بزدارپلس نے ایسا انکشاف کرلیا کہ سن کر سب دھنگ رہ جائیں گے۔ سن کر آپ فیصلہ کر لیجئے کی عثمان بزدار سے دو قدم آگے ہیں یا نہیں؟

دراصل محمود خان نے کہا تھا کہ جب انسان کی جان نکل جاتی ہے تو وہ زندہ نہیں رہتامگر احساس مرجائے تو اس میں انسانیت باقی نہیں رہتی جسے اجمل خان وزیر نے شئیر کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے یہ بیان نریندرمودی کو لتاڑتے ہوئے دیا تھا کہ نریندرمودی میں احساس اور انسانیت نہیں ہے۔ یہ درندے ہیں