سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایوان صدر میں آرمی چیف اور صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی جبکہ سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانے میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی میں ایوان صدر پہنچ گئے ، جہاں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نےسعودی ولی عہدکااستقبال کیا اور بچوں نےگلدستے پیش کیے۔

سعودی ولی عہد کے استقبال کیلئے وزیرخارجہ اور وزیراطلاعات بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ایوان صدر پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کی آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات ،فوجی تعاون پربات چیت ہوئی اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی ولی عہد کی صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات
سعودی ولی عہد سے صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی ایوان صدرمیں ملاقات ہوئی۔

تقریب میں سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

محمد بن سلمان دورہ پاکستان کی تکمیل پر سہ پہرکےبعدروانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین شاہی مہمان کو الوداع کہیں گے۔

سعودی ولی عہد کی واپسی کیلئے نور خان ایئربیس پر انتظامات مکمل
دوسری جانب سعودی وفود کی واپسی کیلئے نور خان ایئربیس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، چار ٹرکوں پر مشتمل سعودی شاہی خاندان کا سامان نور خان ایئر بیس پہنچا دیاگیا جبکہ سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازایس وی 7391نور خان ایئربیس پہنچ گئی ہیں ، پرواز کو وی وی آئی پی لاؤنج کے سامنے پارک کردیا گیا ہے۔

https://youtu.be/nLoVfoyH3Is