تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کی کثیر سرمایہ کاری پر تجزیہ کار ایرانی کے شاکی ہونے کا عندیہ دے رہے تھے جو درست ثابت ہوا ہے اور ایرانی جنرل نے اس حوالے سے پاکستان کو متنبہ کر دیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج پاسداران انقلاب کے میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ ”سعودی عرب پاکستان کی مشکلات میں گھری معیشت میں جو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، ان کے پیچھے کارفرما سعودی عرب کے حقیقی ارادوں کے متعلق پاکستان کو متنبہ رہنا ہو گا۔ سعودی عرب پاکستان کو اس کے ہمسایوں کے خلاف اکسا کر اس کے (پاکستان کے)ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

اپنی گفتگو میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ ”پاکستانی سرزمین سے گزشتہ دنوں ایرانی فوج پر جو حملہ کیا گیا ہم اس خونی حملے کا بدلہ لیں گے۔ ایران اس معاملے پر بہت پریشان ہے کہ پاکستانی قوم اور حکومت سعودی عرب سے ملنے والی رقم ان تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ ہم پاکستان کے عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ انہیں سعودی عرب کو اپنی رقم کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے او رپاکستان کو ایسی جگہ نہیں بننے دینا چاہیے جو پاکستان کے کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو۔“

Daily Pakistan