سعودی عرب میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا

سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے جہاں دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں وہیں بعض حلقوں میں ان اقدامات پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک سعودی امام مسجد کو ان کے خطبے کے دوران ہی گرفتار کر لیا گیا جب وہ حکومتی اقدامات پر شدید کر رہے تھے۔ سعودی امام مسجد کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکیوں کو خوش کرنے کے لئے سعودی عرب جہاں مقدس شہر آباد ہیں، کو تفریح کا مسکن بنانے جارہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے خلاف کس قسم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔