مجھے لگتا ہے میری ماں دنیا سے چلی گئی، سجل علی

سری دیوی کے انتقال پر جہاں ان کے اہل خانہ اورپوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار ہے تو وہی پاکستانی پرستاروں کوبھی ان کے گزرجانے کا بے حد افسوس ہے

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میں نے اپنی دوسری ماں بھی کھو دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ایک بھارتی فلم مام میں سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ جسے سری دیوی کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

سجل علی کی والدہ کا انتقال پچھلے برس کینسر کے باعث ہوا تھا۔ جس کے بعد سجل علی نے کہا تھا کہ سری دیوی میری دوسری ماں ہیں۔ یاد رہے کہ سری دیوی نے ایک بار اپنے ویڈیو پیغام میں سجل علی کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا تھا اور وہ سجل علی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی تھیں۔ جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دونوں میں محبت کا گہرا رشتہ تھا۔