نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ کراچی کی شہری حکومت کے پہلے ناظم اعلی تھے اور ان کے دور نظامت کو کراچی کا سنہری دور قرار دیا جاتا ہے۔ اس دور میں کراچی میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے جسے کراچی کے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔

وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔

وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر تھے لیکن کراچی کے ناظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی انہوں نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930ء کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں قیام پذیر ہوئے۔

کراچی کی خدمت پر بابائے کراچی کہلائے جاتے تھے