عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو کلین چٹ مل گئی۔۔نیب نے عدم شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف انکوائری بند کر دی

ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کیخلاف آف شور کمپنی کی تحقیقات کی گئیں تاہم عدم شواہد کی بنیاد پر اب اسے بند کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔نیب نے ریفرنس کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں 2 سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر ملزم کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے توشہ خانہ سے تحائف کی گاڑیاں اونے پونے داموں تقسیم کیں۔

نیب کی جانب سے توشہ خانہ کی گاڑیوں کے بارے میں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔