حجاب سے متعلق ایک اور متنازعہ ٹویٹ پر ریحام خان شدید تنقید کی زد میں آگئیں

ریحام خان نے عمران خان کی تیسری اہلیہ کے حجاب کو “سیاسی حجاب” قرار دیدیا جبکہ ایک تصویر شئیر کرکے بتانے کی کوشش کرتی رہیں کہ اسلامی حجاب کیسا ہونا چاہئے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ یہ حجاب عمران خان نے رائٹ ونگ کا ووٹ بٹورنے کیلئے کرایا ہے۔۔ ریحام خان کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر لوگوں کی شدید تنقید۔۔ لوگوں نے ریحام خان کی اس حرکت کو عمران خان سے بغض اور بشریٰ بی بی سے جیلسی قرار دیدیا
یہ پولیٹیکل کم مگر آپ کے اندر کا بغض زیادہ ہے اس پوسٹ میں

دیکھئے ریخام کی ٹویٹ پر عوامی رد عمل

ریحام خان صاحبہ آپ سے پوچھنا بنتا ہے جو آپ حجاب بتا رہی ہیں اسلامک حجاب یہ کونسا اسلامک ہے؟ اور کیا آپ پر اسلام کے کوئی احکامات نہیں؟ بس کردیں کیوں خود کو اتنا ذلیل وخوار کرنا چاہ رہی ہیں؟ آپ کا عمران خان کی زندگی سے کیا لینا دینا؟ عورت کی عزت کا خیال کریں اور خود کی بھی ۔ شکریہ

مس ریحام خان.
ساری ذندگی بے پردگی میں گزار کر ہمیں بتاییں گی کہ اصل حجاب کیا ہے او محترنہ اگر فرصت مل.جائے تو کبھی قرآن کھول کہ دیکھنا ادھر کیا لکھا ہے.
کبھی شریعت کو بھی پڑھ لینا کہ کیا کہتی ہے پردے کے بارے میں،

آپ کو کس نے اختیار دیا ہے کہ آپ ایک حجاب کے روایتی طریقے کو اسلامی قرار دیں.
ذرا خود ہی اپنی اداؤں پر غور کرو غالب
ورنہ ہم عرض کریں گے تو پھر شکایت ہوگی

بغض اور عناد انسان کی عزت نفس اور عقل کو ایسے کھاجاتے ہیں، جیسے آگ خشک لکڑی کو۔۔۔۔ ریحام بی بی کی زندگی سے عمران خان کا لفظ مائنس ہو جائے تو محترمہ ہمیشہ مائنس میں ہی رہیں گی، یہ تو عمران خان کا طرہ ہے کہ اس کا دشمن بھی اس سے مستفید ہوتا رہتا ہے مگر یہ دشمن واقعی گھٹیا نکلا

ریحام خان۔ مخالفت میں اس لیول تک نہ جائیں ۔ نیتوں کا حال صرف اللہ جانتا ہے ۔اور اگر رایٹ ونگ ووٹ اتنے زیادہ نہیں ہے

ہمارے کوئٹہ میں دولہن ایسے ہی پردہ کرتے ہیں جو ریحام خان کو برا لگا رہی ہے ویسے بہت چھوٹی سوچ والی عورت ہے اور کوئی پٹھان نہیں ہے ورنہ اس کو رواج کا پتہ ہوتا ?

ریحام خان: “ایک پردہ کرنیوالی خاتون سے شادی کرکے عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں- ” میڈم اگر کپڑے اتارنا اور جسم کی نمائش ہی جدت پسندی ہے تو یقین کریں جانور آپ سے ذیادہ جدت پسند ہیں ?

ریحام صاحبہ، پردہ کرنا ہر خاتون کا حق ہے۔ براہ کرم آپ اس کو سیاست سے منسلک مت کریں۔ نہ ہی آپ اس پر سوال اٹھائیں۔ ویسے آپ سیاسی اختلاف جس سے مرضی رکھیں، وہ آپ کا حق ہے۔

ریحام میں افسوس کے سیوا کچھ نہیں کہہ سکتا تم اپنے انا اور خودغرضی میں اس حد تک گر چکی ہوں کہ اپکو بکواس کے علاوہ کچھ سمجھ ہی نہیں ارہا ہے تم اندھی ہو چکی ہوں پردے کا پتہ ان لوگوں سے کرے جو باپردہ ہوں تم جیسی گٹھیا عورت پردہ کیا جانی شیم ان یو اور اپکا وجود بھی مٹی میں جایےگا