رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی تاہم حتمی رپورٹ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہی جاری کی جائے گی۔دھماکے کی نوعیت کا تعین جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری دور دراز علاقوں سے شرکت کیلئے آتے ہیں۔