اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ذاتی نوعیت کے الزامات لگانے کے بعد فواد چوہدری سے معافی مانگ لی۔

پیر کے روز اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا اور میں اس بات پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ صحافتی گفتگو کے دوران خاندان اور ذاتی زندگی زیر بحث نہیں آنی چاہیے، میں تہہ دل سے فواد چوہدری صاحب اور دوسروں سے معافی مانگتا ہوں۔‘

اس پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی لیکن صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو درغلانا آسان ہوتا ہے، امید ہے آئندہ ایسا الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے کہ دوسروں کی عزت کا تماشا بنانے کو صحافت نہ سمجھیں

واضح رہے کہ مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل پر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد وزرا اور سرکاری افسران کی غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں۔ ثاقب کھرل کے مطابق انہوں نے فواد چوہدری سے متعلق ویڈیو اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ جس کے بعد مبشرلقمان کو ایک شادی کی تقریب میں فوادچوہدری کے ہاتھوں تھپڑ پڑگیا۔۔ مبشرلقمان کو فواد چوہدری کے ہاتھوں تھپڑ کا کریڈٹ بھی معافی مانگنےو الے رائے ثاقب کھرل کو جاتا ہے۔