وفاقی وزير فواد چوہدری کہتے ہيں نون ليگ اور پی پی نے آرمی ايکٹ کی ايسے ہی منظوری نہیں دی، دونوں بڑی جماعتوں نے کوئی بارگيننگ يا سيٹلمنٹ کی ہوگی، سیاسی جماعتیں مفادات کیلئے بارگین کرتی رہتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہيں اميد ہے اپوزيشن جمہوريت کو مضبوط بنانے ميں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ سینیٹر فيصل جاويد اور سینیٹر شبلی فراز نے بل کی منظوری کو اہم قرار دے دیا۔
سروسز ايکٹ ترميمی بل قومی اسمبلی کے بعد سينيٹ ميں بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، حکومتی حلقوں ميں خوشی کی لہر دوڑ گئ۔
سماء سے گفتگو ميں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا آرمی ایکٹ پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بارگینگ یا سیٹلمنٹ کی ہوگی، سیاسی جماعتیں مفادات کیلئے بارگین کرتی رہتی ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا سیاسی جماعتوں کی يکجہتی جمہوری نظام کو مزيد مستحکم کرے گی۔
فيصل جاويد نے بل کی منظوری کو اہم قرار دیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کئے بغير پارليمنٹ کو مضبوط نہيں جاسکتا۔

سماء