کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دشمن نے ہمت کیسے کی کہ وہ ہماری سرحدوں میں داخل ہو، قومی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، آصف زرداری نے کہا کہ قوم کو ساتھ ملا کر پہاڑ کی چوٹی کی طرح کھڑے رہیں گے،دشمن کو بتا دیں گے کہ وہ اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمت کیسے کی کہ ہماری سرحدوں میں داخل ہو، بھارت کو جو جواب دیا گیا وہ ٹھیک ہے مگر ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر حکومت تمام سیاسی جماعتیں اور پاک افواج ایک پیج پر ہیں، تمام سیاسی رہنماؤں نے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور بھارت کو سخت پیغام دیا ہے

اس سے قبل گزشتہ دنوں سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب میں صدر تھا تو اس وقت بھی اسی قسم کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر جارحیت کی جرات کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے، اور ’ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔