پختونخوا حکومت نے داڑھی کے ہر قسم کے ڈیزائن پر پابندی لگا دی

پختونخوا حکومت نے داڑھی کے ہر قسم کے ڈیزائن پر پابندی لگا دی ہے. حکومت کی جانب سے حمام، باربر (نائی) خضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ داڑھی کا کسی قسم کا کوئی ڈیزائن نہ بنایا جائے ورنہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی.

ڈپٹی کمشنر صوابی کی جانب سے ڈسٹرکٹ صوابی میں موجود تمام نائی خضرات اور عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کے داڑھی کا ڈیزائن نہ بنایا جائے. حکومت کا کہنا ہے کہ داڑھی ڈیزائن بنانا شرعی اور اسلامی اصولوں کے خلاف ہے لہذٰا داڑھی کے ڈیزائن بنانے پر مکمل پابندی ہے. اس حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی

Notification copy