پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 40 مزید افراد میں تصدیق کی گئی ہے۔

اس اضافے کے ساتھ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 78 ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں چالیس مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈی آئی خان کیمپ میں مریضوں کی تعداد 53 ہوچکی ہے۔ جبکہ مانسہرہ میں تین، مردان میں چھ، پشاور میں 12، بونیئر، چارسدہ، کرک اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک مریض ہیں۔

پیر کے روز سات افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

نئے کیسز سامانے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار ہونے والوں کی تعداد 958 ہو گئی ہے۔

صوبے میں کل متاثرین:78

صحت یاب ہوئے: 0

ہلاکتیں: 3

زیرِ علاج: 75

  1. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 958 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
  2. پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ایک، ایک فرد پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا
  3. ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی حکومتوں نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی طلب کر لی گئی ہے
  4. پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے
  5. حکومت پنجاب نے نجی و سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شہروں کے اندر اور باہر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے نقل و حرکت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
  6. عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔