خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے کو جزوی طور پر لاک ڈائون کرنے کا اعلان۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں 24مارچ تک تمام شاپنگ مالز اور دکانیں بند رہیں گی، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ 7دن تک پبلک ٹرانسپورٹس بند رہیں گی، دکانیں بھی بند رہیں گی، لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں تا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ شاپنگ مالز 24مارچ تک بند رہیں گے۔انہوں

ے مزید کہا کہ صوبے میں 31 کیسز موجود ہیں جبکہ 3اموات ہوچکی ہیں۔