ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔خطے کا امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ مائیک پومپیو کی آرمی چیف سے بات چیت ہوئی ہے۔آرمی چیف نے کہا خطے میں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہے، خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف جارہا ہے اور بہت قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن ہوا۔ایرانی جنرل کی ہلاکت کےبعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی خطے کو گزشتہ چار دہائیوں سے سکیورٹی سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے ۔

بھارت کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ جس راستے پر بھارت چل رہا ہے وہ اپنے ہی ہاتھوں تباہی کی طرف جارہا ہے، ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت نے جارحیت دکھائی تو پاکستان نے دو طیارے گرائے اور بھارت کے خلاف پاکستان نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا