گورمے بیکرز کی آئس کریم مضر صحت قرار

چیف جسٹس نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر گورمے آئس کریم کے تمام پروڈکشن یونٹ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور – ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے اپنی رپورٹ میں گورمے بیکرز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے.چیف جسٹس نے پی ایف اے کی رپورٹ پر تمام پروڈکشن یونٹ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے.تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی ،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار

کے سامنے پیش ہوئے.انہوں نے گورمے بیکرز کے حوالے سے رپورٹ چیف جسٹس کے سامنے پیش کی ،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے گورمے بیکرز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے.انکا کہنا تھا کہ میری رپورٹ پر میری کردار کشی کی جا رہی ہے.جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے شدید برہمی کا اظہار کیا.انکا کہنا تھا کہ سرکاری افسر کی کردار کشی کی مہم توین

عدالت کے مترادف ہے.اس موقع پر چیف جسٹس نے گورمے بیکرز کی تمام پراڈکٹس کا لیب تجزیہ کروانے کا حکم دے دیا.اس کے ساتھ ہی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گورمے بیکرز کی آئس کریم مضر صحت ہے اور انسانی صحت کے نقصان دہ ہے.چیف جسٹس نے پی ایف اے کی رپورٹ پرگورمے بیکرز کے تمام پروڈکشن یونٹ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے.