Hareem Shah Ky Walid Zarar Shah Ka Paigham#GeoNews

Posted by Geo News Urdu on Thursday, January 2, 2020

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے والد کا اپنی بیٹی کے حوالے سے ایک دکھ بھرا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

حریم شاہ ٹک ٹاک پر اپنی متنازع ویڈیوز اور اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور ہیں، تاہم ان کی یہ منفی شہرت ان کے اہل خانہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے جس کا ذکر ان کے والد نے ویڈیو پیغام میں کیا۔

اپنے پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ ’میرا دوستوں اور رشتہ داروں سے سامنا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ان سے معذرت کرسکوں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا مگر پتا نہیں مجھے کس بات کی سزا ملی ہے۔

an image

کرب میں گزرنے والی اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے بہت دکھ میں ہوں اور اس کی حرکات کی وجہ سے بہت صدمے میں بھی ہوں، میری بیٹی نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بہت فکرمند و پریشان بھی ہوں۔

an image

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو دینی مدارس میں تعلیم دلوائی اور اس کی اچھے طریقے سے تربیت کی مگر وہ راہ راست سے ہٹ گئی۔

حریم کے والد کا کہنا تھا کہ میں ملکی قانون اور اس کے وقار کا بہت احترام کرتا ہوں، اور اپنی بیٹی کی حرکات پر بہت شرمندہ ہوں۔

اپنی بیٹی کے مستقبل سے پریشان والد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ اسے ہدایت دے، اور دوبارہ حریم شاہ سے فضاء حسین بنائے۔

انہوںنے کہا کہ میں اللّٰہ کی رحمت سے نا امید نہیں اور اپنی بیٹی کے لیے دعاگو ہوں آپ تمام لوگ بھی اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

حریم شاہ کے والد نے کہا کہ پوری قوم ہمارے ملک و خاندان کے لیے دعا کرے، اللّٰہ ہماری عزت کو سلامت رکھے گا، اور ملک کی ترقی کو بھی برقرار رکھے گا۔

an image

ٹک ٹاک اسٹار کے والد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کسی کالج یا یونیورسٹی میں نہیں پڑھایا۔

انہوں نے اپنے اوپر پڑنے والے معاشرے کے منفی رویے کا بھی اپنی ویڈیو میں ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں نے بھی مجھ سے بات چیت کرنا اور ساتھ کھانا کھانے سے بھی انکار کردیا ہے میں بس ان سے معافی ہی مانگ سکتا ہوں۔