ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں نکلیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھی جس سے ان کا اصلی نام اورگائوں کے گھر کے ایڈریس سامنے آیا تھا ۔ ضلع مانسہرہ کے آبائی گائوں کی رہائشی سکول ٹیچر نے بتایا کہ حریم شاہ نےہمارے علاقے کا نام مٹی میں ملا دیا ہے اس کا یہاں کوئی نام لینے سے ڈرتا ہے کہ لوگوں کو نہ پتہ چلے کہ اس کا تعلق اس گائوں


سے ہے ۔ جبکہ حریم شاہ کے خاندان والوں کو اس کی شہرت یا بدنامی سے کوئی غرض نہیں ہے ۔ ان کے مطابق حریم کا اصل نام فضہ حسین ہے ۔ان کے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیںاور والدہ قریبی اسکول میں ٹیچر ہیں ۔ فضہ کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تھی یہ شادہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکی اس لیے طلاق ہو گئی ، اس شادی میں ان کی ایک بچی بھی ہے ۔ قبل ازیں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ٹک ٹاکاسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں.دریں اثنا ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ اس وقت باقو میں موجود ہیں اور کینیڈا کا ویزہ اپلائی کیا ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کا کہنا ہے یہ بات بالکل غلط ہے کہہمیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ میرے نام سے ٹویٹر ،فیس بک اور انسٹا گرام پر کئی اکائونٹس ہیں جو کہ فیک ہیں ۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت باقو میں ہوں اور کینیڈا کیلئے ویزہ اپلائی کیا ہوا ہے، پاکستان واپس آئوں گی لیکنابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اصل نام کچھ اور ہیں یہ نام صرف فینز کیلئے رکھے گئے ہیں ۔دریں اثنا ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے کون ہیں اور کہاں سے آئیں ہیں ؟ تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کرنے والی اصل نام اور عمریں کا پتہ چل گیا ہے جنہیں خواتین عموماً بتانے سے گریز کرتی ہیں ۔ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس متعدد بڑی شخصیات سے متعلق خفیہ مواد محفوظ ہے ۔ حال ہی میں انہوں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی ویڈیو لیک ہوئیجسے ٹک ٹاک سٹارز نے اپنے پاس ریکارڈ لیا تھا تاہم ان کے دعوے کے مطابق انہوں نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کیا ۔ سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے مبینہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر وائر ل ہو رہی ہیں جن میں ان کی وہ معلومات درج ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کے پاس موجود ہی نہیں تھیںلیکن ہر کوئی جاننے کا شوقین ضرور نظر آتا ہے ۔ ٹک سٹار صندل خٹک نےاپنا اصل نام استعمال کیا جبکہ ان کے ساتھی حریم نے اپنا فرضی نام استعمال کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معلومات کے مطابق صندل خٹک کا حقیقی نام صندل شمیم ہے جبکہ ان کے والد کا نام حضرت علی ہے، یہ کرک کی تحصیل پانڈہ داودشاہ کے نواحی علاقے میں 5 ستمبر 1996 ء کو پیدا ہوئیں اوران کی عمر محض 23 سال ہے۔ جبکہ ان کے دوست حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر اپنا فرضی ناماستعمال کیا ان کا اصل نام فضا حسین اور والد کا نام ضرار حسین شاہ ہے ، یہ ضلع مانسہرہ کے علاقے شیر گڑھ ہڑیالہ میں دسمبر 1991 ءکو پیدا ہوئیں ۔ ان کی عمر 28سال ہے جس کی انہوں دو دن قبل سالگرہ منائی ہے ۔ دونوں سٹار کی تعلیم سےمعلومات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی معلومات سے متعلق ابھی تک دونوں نے کوئی تردید نہیں کی ہے ۔ تاہم ویڈیو لیکمعاملے میں نیا موڑ تب آیا جب بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر اکائونٹ ڈالیںاور پیغام جاری کیا کہ ویڈیو لیک کرنے والی کی اب خود ویڈیو لیک ہو گی ، جلد ہی میں حریم شاہ کی ویڈیو لیک کروں گا ۔ دوسری جانب ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے کون ہیں اور کہاں سے آئیں ہیں ؟ تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کرنے والی اصل نام اورعمریں کا پتہ چل گیا ہے جنہیں خواتین عموماً بتانے سے گریز کرتی ہیں ۔ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس متعدد بڑی شخصیات سے متعلق خفیہ مواد محفوظ ہے ۔حال ہی میں انہوں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی ویڈیو لیک ہوئی جسے ٹک ٹاک سٹارز نے اپنے پاس ریکارڈ لیا تھا تاہم ان کے دعوے کے مطابق انہوں نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کیا ۔ سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کےمبینہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر وائر ل ہو رہی ہیں جن میں ان کی وہ معلومات درج ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کے پاس موجود ہی نہیں تھیںلیکن ہر کوئی جاننے کا شوقین ضرور نظر آتا ہے ۔ ٹک سٹار صندل خٹک نے اپنا اصل نام استعمال کیاجبکہ ان کے ساتھی حریم نے اپنا فرضی نام استعمال کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معلومات کے مطابق صندل خٹک کا حقیقی نام صندل شمیم ہےجبکہ ان کے والد کا نام حضرت علی ہے، یہ کرک کی تحصیل پانڈہ داودشاہ کے نواحی علاقے میں  5 ستمبر 1996 ء کو پیدا ہوئیں اوران کی عمر محض 23 سال ہے۔ جبکہ ان کے دوست حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر اپنا فرضی نام استعمال کیا ان کا اصلنام فضا حسین اور والد کا نام ضرار حسین شاہ ہے ، یہ ضلع مانسہرہ کے علاقے شیر گڑھ ہڑیالہ میں دسمبر 1991 ءکو پیدا ہوئیں ۔ ان کی عمر 28سال ہےجس کی انہوں دو دن قبل سالگرہ منائی ہے ۔ دونوں سٹار کی تعلیم سےمعلومات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی معلومات سے متعلق ابھی تک دونوں نے کوئی تردید نہیں کی ہے ۔ تاہم ویڈیو لیک معاملے میں نیا موڑ تب آیا جب بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر اکائونٹ ڈالیںاور پیغام جاری کیا کہ ویڈیو لیک کرنے والی کی اب خود ویڈیو لیک ہو گی ، جلد ہی حریم شاہ کی ویڈیو لیک کروں گا ۔

Source