ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نے مداحوں کو رُلا کر رکھ دیا، ڈرامہ کے مرکزی کردار ، دانش، نے دو ٹکے کی عورت یعنی مہوش کے گھر جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ، اس ڈرامے کے آخری پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے، اسیے میں معروف صحافی

صدیقی جان بھی میدان میں آگئے اور ڈرامے کے انجام پر حٰران کُن رد عمل دے ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام می صدیق جان کا کہنا ہے کہ ’’وٹس ایپ گروپ ممبران نے دانش کی موت کی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈال دی،مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن جماعتوں نے دانش کی ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا،نوازشریف پاکستان میں ہوتے تو یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا، ترجمان مسلم لیگ ن ‘‘

ایک اور پیغام میں صدیق جان کا کہنا ہے کہ ’’حامد میرصاحب اگلے کالم میں بتائیں گے کہ دانش نے مرنے سے پہلے ان کو کیا کچھ بتایا تھا 🙄نوٹ : یاد رہے کہ حامد میر صاحب اس دنیا فانی سے کوچ کر جانے والی ہر اہم شخصیت کے بارے میں کالم لکھ کر بتاتے ہیں کہ مرنے والے نے اپنی زندگی میں میر صاحب کو کیا کچھ بتا رکھا تھا‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں صدیق جان کا کہنا تھا کہ ’’ملک ریاض کا دانش کے لواحقین کو بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ دینے کا اعلان،عمران خان کی رومی کے آئندہ کے تعلیمی اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا کرنے کی ہدایت،عثمان بزدار کا مہوش کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوانے کا اعلان‘‘