میں ایسے 10 لوگوں کو جانتا ہوں جن منشیات فروشوں کی رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں سفارش کی ہے – عارف حمید بھٹی کا بڑا انکشاف

عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی منشیات فروش کا ساتھ نہیں دیا۔ اگر دیا تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو۔ میں 10 ایسے منشیات فروشوں کو جانتا ہوں جس کی رانا ثناء اللہ نے سفارش کی ہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جو ڈی پی او ، آرپی او فیصل آباد میں رہے ہیں ان سے قرآن پاک پر حلف لیں کہ رانا ثناء اللہ نے انکی سفارش کی یا نہیں ۔ پولیس کے پاس تو سب کا ریکارڈ ہوتا ہے۔

پہلے رانا ثناء اللہ نے قرآن اٹھایا ، اب شہریار آفریدی نے بھی قرآن اٹھالیا، اسکا مطلب ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک جھوٹا ہے۔