پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سیاسی جانشین بنانے کے لیے اپنے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا انتخاب کرلیا ہے۔جنید صفدر کی سیاسی تربیت شروع کردی گئی ۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف جب لندن پہنچے تو انکے سیاست سے متعلق تمام تر یقین اٹھ چکے تھے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انکی غیر موجودگی میں انکی بیٹی مریم نواز کو فیملی ہی نہیں چلنے دیگی اور حمزہ شہباز اور مریم نواز میں اختلافات مزید پیدا ہو جائینگے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی والدہ مریم نواز آج کل رمضان شوگر ملز سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کررہی ہیں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور آج کل ضمانت پہ ہیں جبکہ جنید صفدر کےو الد کیپٹن صفدر مانسہرہ اور راولپنڈی سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں لیکن ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی وجہ سے 2019 کے الیکشن سے باہر ہوگئے تھے۔