حکومت کے جسٹس وقار سیٹھ ، جنہوں نے اپنے فیصلے میں مشرف کو ڈی چوک پر تین دن تک لٹکانے کا حکم دیا، کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے اعلان پر ایڈوکیٹ اکرم شیخ پھٹ پڑے

اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کے لوگ جسٹس سیٹھ وقار کو ہراساں کر رہےہیں. میں یہ معاملہ اقوام متحدہ لےکر جا رہا ہوں۔ میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ملوں گا۔انہوں نے پہلے جسٹسں شوکت عزیز صدیقی کو ہراساں کیا۔ پھر انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو ہراساں کیا

اکرم شیخ کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس وقار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل ایکشن نہیں لے سکتی اور یہ غیر آئینی ہے۔​