جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس پاکستان مقرر کرنیکی منظوری

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزارت قانون کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ موجودہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔