لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برسوں منظر عام سےغائب رہنے والی اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی منظر عام پر آگئی ہیں۔ عارفہ صدیقی نے مشہور موسیقار استاد نذر حسین سے شادی کرلی تھی جس کے بعد وہ شوبز کی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔ تاہم استاد نذر حسین کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد اداکارہ پر خود سے انتہائی کم عمر نوجوان سے دوران عدت ہی نکاح کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے باعث انہیں منظر عام پر آنا پڑا۔ عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ