تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تاریخی فیصلہ:
؛____________________________________:

ختم نبوت دھرنا کیس میں فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا مختصر فیصلہ آج مؤرخہ 9 مارچ 2018ء كو نماز جمعہ سے قبل آگیا، تفصیلی فیصلہ اسی ہفتہ میں متوقع ہے۔(ان شاء اللہ)

فیصلے کے چیدہ چیدہ اہم نکات:

* جج صاحب نے عقیدہ ختم نبوت کو دین اسلام کا محور قرار دیا۔

* فاضل جج نے پارلیمنٹ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اہم تشنہ پہلؤوں کی نشاندہی کی اور ان پر قانون سازی کی تلقین کی۔

* قادیانی کے اسلامیات پڑھانے پر پابندی

* ووٹر لسٹ اور شناختی کارڈ کے لئے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی

* ہر سرکاری ملازم کے لئے انٹرویو سے قبل ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی

* ججز، فوج، حساس اور اہم سیاسی اداروں میں قادیانیوں کی ملازمت پر پابندی کے لئے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی

* نادرا ہر پاکستانی کی مذہبی حیثیت کا واضح تعین اور اس میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن مقرر کرے۔

* تمام اسلامی شعائر وعلامات کو قادیانیوں کے لئے ممنوع قرار دینے کی فوری قانون سازی کی جائے۔