صوبہ خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار فیصل جاوید خان غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 11میں سے 7 کے نتائج آ چکے ہیں جس میں3پاکستان تحریک انصاف ،2 سیٹیں پاکستان مسلم لیگ ن ، ایک سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی ا ور ایک سیٹ جے یوآئی ف کے حصے آئی ہے۔

ضرور پڑھیں:سینیٹ الیکشن ،غیر سرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ،پنجاب سے ن لیگ کامیاب ، سندھ میں پیپلز پارٹی آگے
واضح رہے فیصل جاوید خان پی ٹی آئی جلسوں میں کافی شہرت حاصل رکھتے ہیں عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ہر جلسے میں سٹیج صدارت انہی کے پاس ہوتی ہے ،جبکہ فیصل ایک نجی چینل پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں