ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بدستورتشویشناک ہے۔ نواز شریف کا آپریشن دوسری بار ملتوی کیا جارہاہے کیونکہ وہ صاحبزادی مریم نواز کی موجودگی میں آپریشن کرانے کے خواہشمند ہیں۔۔نوازشریف کے دل کی شریانوں اورخون کے بہاؤ میں رکاوٹوں اوردل کے بڑےحصے کے کام کرنے کےعمل کےشدید متاثر ہیں۔۔
ڈاکٹرعدنان کے مطابق مریم نوا زکےاپنے والد کے پاس نہ ہونے کی بناپردو بار کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا۔۔ اسوقت مریم نواز کا والد کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے۔۔ کارڈیک کیتھیٹرائزیشن میں تاخیر نواز شریف کی زندگی کیلئے خطرناک ہے
Any delay in treatment of Nawaz Sharif could have adverse consequences: Dr Adnan https://t.co/f4ymy9uLbS
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو باہر بھیجنے کیلئے ڈرامے شروع کردیئے۔۔نوازشریف کی یہ حالت ڈاکٹرعدنان کےٹویٹ اورٹیکیوں کی وجہ سےہے،جیلوں میں قید سب مجرموں کی بیٹیاں ہیں،کیاتمام قیدیوں کوبیٹیوں سےملاقات کیلئے چھوڑدیاجائے؟