عائشہ گلالئی 'صوبہ بہاولپور بحالی تحریک' کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے لیے آئی تھیں
عائشہ گلالئی ‘صوبہ بہاولپور بحالی تحریک’ کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے لیے آئی تھیں

بہاولپور: رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہاولپور آمد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کی جانب سے عائشہ گلالئی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔

عائشہ گلالئی ‘صوبہ بہاولپور بحالی تحریک’ کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچیں تو پہلے سے منتظر پی ٹی آئی کی خواتین نے گلالئی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنا شروع کر دیئے۔

پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں کی جانب سے ‘گو گلالئی گو’ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

جس کے جواب میں ‘صوبہ بہاولپور بحالی تحریک’ کے کارکنوں اور گلالئی کے میزبانوں نے ‘گو عمران گو’ اور ‘رو عمران رو’ کے نعرے لگائے۔