نئی دہلی: بھارت کے شہر بنگلورو میں 2 بھارتی طیارے ایئر شو کے لیے ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بنگلورو کے یکلاہنکا ایئربیس میں منعقدہ ایئر شو ‘ایرو انڈیا 2019’ کی ریہرسل جاری تھی کہ اس دوران 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور یکلاہنکا بیس پر ہی گِر کر تباہ ہوگئے۔