پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کے ہاتھوں مبینہ طور پر گولی چلنے سے ماں ہلاک ہو گئی، پولیس نے خاتون کے شوہر کے بیان پر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں رہائش پذیر 26 سالہ خاتون حناء فاطمہ گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

خاتون کے شوہر رضوان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا پسٹل لوڈڈ تھا کہ ان کے 7 سالہ بیٹے اذان نے پسٹل پکڑ کر غلطی سے گولی چلا دی جس سے اس کی بیوی ہلاک ہو گئی۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے اور شوہر کے بیان اور حالات کے مطابق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔