پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی پانچویں بیٹی کا نام مداحوں کی پسند سے رکھیں گے۔۔آفریدی نے بیٹی کا نام تجویز کرنے کیلئے مداحوں سے مدد مانگ لی۔۔

شاہد آفریدی نے پوسٹ میں مداحوں سے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنے کی درخواست کی۔۔

سابق کپتان نے پوسٹ میں اپنی چار بیٹیوں اقصیٰ ، انشا، عجوا اور اسمارا کے نام لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نئی بیٹی کا نام بھی اے (A) سے تجویز کیا جائے۔

ساتھ ہی خوشخبری بھی دی کہ وہ جس کا تجویز کردہ نام منتخب کریں گے اسے انعام بھی دیا جائے گا۔

جس کے بعد سب اپنی اپنی پسند کے نام تجویز کررہے ہیں۔افغان کرکٹر راشد خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے لیے آفرین نام تجویز کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس کا مطلب بہادر بھی بتایا ہے۔

آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر بھی کی جس کے بعد مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے