وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ناروال میں فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں دو گولیاں لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناروال میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ ان پر نامعلوم اطراف سے فائرنگ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں بیٹھے سے قبل ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے احسن اقبال کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ کے کزن عمران کے مطابق احسن اقبال کو بازو میں ایک گولی لگی تاہم وہ ہوش و حواس میں ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو لاہور لانے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے۔