اس مرض کو کئی نام دیئے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹرز اسے ایلو پیسیا alopeciaکا نام دیتے ہیں ، عام لوگ اسے بالوں کا جھڑنا کہتے ہیں جب کہ آپ اسے اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی بیماری یا مشکل ہے جس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ بالوں کا جھڑنا جہاں کئی لوگوں کے لیے ڈپریشن کا باعث بنتا ہے وہیں بہت سے لوگ اس کی پروہ بھی نہیں کرتے ۔ یقیناً بالوں کا جھڑنا کوئی جان لیوا مرض تو نہیں کہ اس کے لیے انسان خود کو ہلکان کرے البتہ یہ ضرور ہے کہ اس سے آپ کی خود اعتمادی اور مجموعی شخصیت متاثر ہوتی ہے ۔ خاص طور پر بال خور یعنی سر کے کچھ حصوں پر بالوں کا نہ اگنا اکثر دکھنے میں اچھا نہیں لگتا اور اس سے آپ کی عمر بھی زیادہ لگتی ہے ۔

عورتوں سے زیادہ مردوں کو بال خور یا گنج پن کی شکایت رہتی ہے کونکہ مردوں کے گنجے ہونے کے امکانات عورتوں سے زیادہ ہوتے ہیں ۔کچھ لوگوں کے بال 20سال کی عمر سے ہی جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ عمر کے اس حصے میں اگر کسی کے بال جھڑنا شروع ہو جائیں تو وہ احساس کم تری کا شکار ہونے لگتا ہے ۔ خاص طور پہ اپنے دوستوں میں اسے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے اسے لوگوں میں اٹھنے بیٹحے اور باہر نکلنے میں جھجک اور الجھن محسوس ہونے لگتی ہے ۔ ان مسائل سے تنگ آکر لوگ ڈاکٹرز کا رخ کرتے ہیں جہاں علاج میں ہزاروں اور کبھی لاکھوں روپے لگ جاتے ہیں۔ ہیر ٹرانسپلانٹ یا مصنوعی بال لگوانا بھی ایک طریقہ ہے جس سے گنج پن کو چھپایا جا سکتا ہے ۔ لیکن یہ بھی ایک انتہائی مہنگا اور طویل عمل ہے ۔ مصنوعی بالوں کی دیکھ بھال بھی کرنا ضروری ہے جس کے لیے ہر کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا ۔


گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس پیچیدہ مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں گھر میں رہ کر چند آسان اور کم خرچ ترکیبوں کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو جھڑنے سے روک سکتے ہیں ۔ اب آپ کو ڈاکٹرز اور علاج میں لاکھوں روپے گنوانے کی ضرورت نہیں ۔ ان تین نسخوں پہ عمل کرکے آپ گنجے پن سے دائمی نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔

مند رجہ زیل ٹوٹکوں میں سے اپنی پسند ، آسانی اور ضرورت کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ منتخب کرکے آپ اپنے گھنے اور مضبوط بال واپس پا سکتے ہیں :

1۔ زیتون کا تیل:

اس کرشماتی تیل میں جھڑتے بالوں کا بہترین علاج ہے ۔ زیتون کے تیل کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زیتون کے تیل کا پیک

اجزا

*زیتون کا تیل ۔ بالوں کی لمبائی کے مطابق، لمبے بال ہوں تو زیادہ ، چھوٹے بال ہو ں تو کم
*شہد ۔ 1 سے 2 چھوٹے چمچ
*دار چینی ۔ 1چھوٹا چمچ

طریقہ

تیل گرم کریں ۔ شہد اور دارچینی پاوڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اسے اپنے سر اور بالوں پہ لگائیں اور 15 سے 20منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں ۔ شیمپو سے دھو لیں ۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس کا استعمال کریں ۔