جڑی بوٹیوں میں بھرپور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے اور جیسے جیسے ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا تو اس کے حیرت انگیز فائدے سامنے آئے ہیں ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور اس میں پوشیدہ انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاوج نے ماہرین طب کو حیران کردیا ہے کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک کی بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے

خون کی کمی کی بیماری اینیمیاکا علاج :

کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ کا خزانہ ہے اسی لیے خون کی بیماری اینیمیاکا بہترین علاج ہے ، اینیمیا جسم میں خون اور آئرن کی کمی اور اسے جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہے جب کہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور مزید آئرن بھی بناتا ہے ۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار :

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کڑی پتے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں انتہائی موثر ہیں جب کہ اس میں موجود فائبر شوگر لیول کو کم کرنے میں بھی مدددیتا ہے اس کے لیے ہر کھانے میں کڑی پتے کا استعمال کریں اور اس آپ نہار منہ بھی کھاسکتے ہیں

ہاضمے میں مؤثر :

کڑی پتے کارمینیٹوسے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے یہ بد ہضمی میں انتہائی مؤثر ہے ۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کڑی پتے میں قبض کے خاتمے کی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں جو معدے کو متوازن رکھتی ہیں ۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے :

جرنل آف چینی میڈیسن کے مطابق کڑی پتہ خون میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتاہے یہ کولیسٹرول کو آکسیڈنٹ ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ یہ ڈی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے ۔

کیموتھراپی کے سائیڈ ایفکٹس کو کم کرتا ہے :

ایک تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں کیمو تھراپی کے مضر اثرات کو کم کرنے کے حیرت انگیز صلاحیت موجودہوتی ہے یہ کیموتھراپی کے دوران کروموسم کو تباہ ہونے سے بچاتا ہے جب کہ یہ بون میرو کی حفاظت کرتا ہے ۔ ایک اور تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں کینسر سے بچانے کے عناصر بھی پائے جاتے ہیں ۔

سینے اور ناک کی بیماری سے نجات دیتا ہے :

کھانسی ، سینے کی جکری اور نزلے میں کڑی پتہ انتہائی مفید ہے اس میں موجود وٹامن سی ، اے اور کائیمپ فیرول میں جلن اور جکڑن کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ ان بیماریوں سے دور رکھتے ہیں ۔ سینے کی جکڑن ختم کرنے کے لیے کڑی پتے کے پاوڈر کا ایک چمچ شہد میں ملا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں

بالوں کی نشوونما میں مؤثر :

کڑی پتے پر کی گئی کئی تحقیق میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ اس میں بالوں کی نشوونما کی زبردست خوبیاں پائی جاتی ہیں ، بالوں کے گرنے ، خشکی اور وقت سے قبل بالوں کا سفید ہوناجیسی بیماریوں کے خلاف کڑی پتے میں زبردست علاج موجود ہے ۔
بالوں کے علاج کے لیے چند کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور جب رنگ کالا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈاکرلیں اور اسے ہفتے میں کم ازکم تین بار لگائیں صرف 15دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہوں گے اس کے علاوہ کڑی پتے کو پیس کر اس میں دھی ملا کر اسے بھی بالوں پر لگانے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے ۔